اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ باہمی تعاون کے اس معاہدے سے ایک نوجوان کی سوچ سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی نئی حکمت عملی اور ڈیجیٹل لائزیشن ہوگی جبکہ سی ای او ٹیک ویلی پاکستان عمر فاروق نے کہا کہ معاہدہ خوش آئندہے قوم کے لیے نئے ذہن تیار ہوں گے وزیر اعظم کے ’’ ڈیجیٹل پاکستان‘‘ کے تناظر میں ملک کے ہرفرد کو ڈیجیٹل سہولیات میسر ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربیتی پروگرام کی معاہدہ دستخط تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تازہ فارغ التحصیل ہونے والے ’’گریجوایٹس‘‘ طالب علموں کی پیشہ وارانہ تربیت و مہارت کو بڑھانے کے پروگرام کے لیے وزارت ریلوے اور ٹیک ویلی پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (NUST)بھی وزارت ریلوے سے معاونت کرے گا۔وفاقی وزیر اعظم سواتی نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے نہ صرف نوجوانوں کو روز گار ملے گا بلکہ اس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی پیدا ہوگی ، تربیتی پروگرام معاشرتی رابطے کا کام کرے گا وفاق کی سطح پر تازہ فارغ ہونے والے گریجوایٹس کو پیشہ وارانہ عملہ تجرباتی جان کاری حاصل ہوگی نسٹ اور ریلوے کے باہمی تعاون سے ٹیکنالوجی کا انقلاب آئے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائر مارشل ڈاکٹر رضوان ریاض نے کہا کہ یہ باہمی تعاون کا معاہدہ ہمارے لیئے باعث مسرت ہے یہ حکومت کا بڑا اقدام ہے اس سے نواجوان کچھ سیکھیں تاکہ مستقبل میں قوم و ملک کی خدمات کرسکیں۔