ایرانی وزیرخارجہ نے یورینیم افزودگی پلانٹ میں تخریب کاری کا ذمہ دار اسرائیل کو قراردیدیا

تہران (شِنہوا)ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے گزشتہ روز وسطی ایران کے نطنز میں یورینیم افزودگی کے مقام پر ہونیوالے واقعے کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیدیا ہے۔ایران کی سرکاری نیوزایجنسی ارنا نے پیر کے روز بتایا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا ہے کہ اسرائیل ایرانی عوام کے خلاف غیر قانونی پابندیاں ختم کرنے میں کامیابی کا بدلہ لینا چاہتا ہے لیکن ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔اس حادثے کے جواب میں ایرانی حکومت سے ایرانی جوہری معاہدے پر ویانا مذاکرات روکنے کیلئے آواز اٹھائے جانے پر ظریف نے ایرانی رہنماں اور عوام سے  اسرائیل کے بچھائے گئے جال میں نہ پھنسنے کا مطالبہ کیا۔اتوار کے اوائل میں ایران کی جوہری توانائی تنظیم  نے بتایا تھا کہ نطنز میں جوہری تنصیب میں صبح کے وقت بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک کے ایک حصے میں حادثہ پیش آیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...