اسلام آباد(نمائندہد ہ نوائے وقت) وفاقی سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی نے سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر جنرل سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) میجرجنرل علی فرحان کے اعزاز میں سوموار کو ایک الوداعی پارٹی دی۔پارٹی کا انعقاد وزارت کے بورڈ روم میں کیا گیا جس میں وزارت کے افسران اور ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے، سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے سبکدوش ہونے والے ڈی جی سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن میجرجنرل علی فرحان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر ذیلی اداروں کے سربراہان اور وزارت کے سینیر افسران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔آخر میں سیکرٹری آئی ٹی نے سبکدوش ہونے والے ڈی جی ایس سی او کو شیلڈ بھی پیش کی۔
سبکدوش ہونیوالے ڈی جی ایس سی اومیجرجنرل علی فرحان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی
Apr 13, 2021