میلسی(نامہ نگار) میلسی شہر اور نواحی علاقوں میں بھینک مانگنے والے اور جھگی نشین بچوں کی ایک بڑی تعداد صمد بانڈ کے نشہ میں مبتلا ہو چکی ہے اور بازار سے باآسانی صمد بانڈ خرید کر کپڑے پر لگانے کے بعد منہ اور ناک کے ذریعے سانس کھینچ کر مذکورہ بچے اور عورتیں نشے میں مدہوش ہو جاتے ہیں اور یہ عمل دن بھر شہر کے مختلف علاقوں میں جاری رہتا ہے گذشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے میونسپل کمیٹی میلسی کے سبزہ زار میں لگائے گئے رمضان بازار میں بھی جھگی نشینوں کے بچے پولیس اہلکاروں اور سرکاری افسران اور عملے کی موجودگی میں صمد بانڈ کا نشہ سر عام کرتے رہے اس سنگین صورتحال پر کسی نے کوئی نوٹس نہ لیا ۔
میلسی میںجھگی نشینوں کے بچوں کی بڑی تعداد صمد بانڈ کے نشے میں مبتلا
Apr 13, 2021