کراچی (کامرس رپورٹر) وزیر مملکت برائے ماحولیات ، محترمہ زرتاج گل نے سی ای او پی آئی اے، ایئر مارشل ارشد ملک سے پی آئی اے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈیرہ غازی خان کے لئے پروازوں کے امکانات اور پی آئی اے کی کارکردگی بشمول کوویڈ منظر نامے میں ایویشن انڈسٹری اور پی آئی اے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی ای او پی آئی اے نے وزیر مملکت کو یقین دلایا کہ ڈیرہ غازی خان کے لئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا ، تاہم ڈیرہ غازی خان میں ایندھن سپلائی اور رن وے کی حالت اور سہولیات کی کمی کی وجہ سے موجودہ حالات میں ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ زیادہ پروازیں آپریٹ کرنے کے لئے سازگار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے موجودہ حالات میں محدود پروازیں چلا سکتی ہے۔وزیر مملکت کا کاروباری طبقے اور چیمبرز کے ممبران کو شامل کرکے ائیرپورٹ کے تنصیبات کو بہتر بنانے کا اعادہ کیا۔ زرتاج گل نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور بزنس کمیونٹی کی شراکت سے ایئر پورٹ پر بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ڈیرہ غازی خان بزنس کمیونٹی اور چیمبر آف کامرس کے لئے کارپوریٹ پیکج بنانے کی بھی استدعا کی۔سی ای او پی آئی اے نے سعودی سفر ی پا بندیوں کے باوجود بھی پی آئی اے ڈ ڈیرہ غازی خان سے القسیم کے لئے ہفتے میں دو بار پروازیں چلانے وعدہ کیا۔ سی ای او پی آئی اے کی جانب سے ساتھ مل کے جنوبی پنجاب کیلئے پروازیں بڑھانے کی یقین دہانی۔ وزیر مملکت، محترمہ زرتاج گل نے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک اور ایئرلائن کے عہدیداروں کی جانب سے ایئر لائن کی بہتری کے لئے کی جارہی کاوشوں کو سراہا۔
وزیر مملکت زرتاج گل کی ایئر مارشل ارشد ملک سے ملاقات
Apr 13, 2021