اسلام آباد(کامرس ڈیسک) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کپیٹل مارکیٹ میں اسلامک فنانس پر مبنی پراڈکٹ کے فروغ کے لیے مرابحہ شئیر فنانسنگ ریگولیشنزمیں ترامیم متعارف کروا دیں ہیں۔ مرابحہ شئیر فنانسنگ، شرعی اصولوں کے مطابق مالیاتی شعبے میں رائج ایک لیوریج پراڈکٹ ہے جو کہ کیپٹل مارکیٹ میں اسلامی مالیاتی شعبے میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کو مواقع فراہم کرتی ہے۔ مرابحہ شئیر فنانسنگ ستمبر 2019 میں معروف شرعی سکالرز کی رہنمائی میں متعارف کروائی گئی تھی۔ مرابحہ کے ریگولیشنز میں متعارف کروائی گئی ترامیم کے ذریعہ مرابحہ کے سیل ٹرانسیکشن کے وقت تصدیق اور جانچ کے عمل متعارف کروایا گیا ہے جس کے ذریعے اسلامی مالیاتی ادارے اور سرمایہ کار وں کو مرابحہ کی سیل ٹرانسیکشن کرنے میں آسانی فراہم ہو گی۔ علاوہ ازیں، مرابحہ شئیر فنانس اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور کولیٹرل اور کیش کے عوض شئیر جاری کرنے کے لیے ’کولیٹرل مینجمنٹ ْ کے انتخاب کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ایس ای سی پی نے کیپٹل مارکیٹ میں شرعی کمپلائینٹ لیوریج کی سہولت بارے آگہی فراہم کرنے کے لئے بینکوں، بروکرز اور سرمایہ کاروں کے ساتھ متعدد آگاہی سیمینار منعقد کئے۔ امید ہے اس سہولت سے کیپٹل مارکیٹ میں مرابحہ کی پراڈکٹ کی خرید وفروخت اور لیکوڈٹی کو فروغ ملے گا۔