کراچی،زہرخورانی سے جاںبحق تین بچوں کی میتیں  لاہور روانہ کردی گئیں

کراچی (وقائع نگار)شہرقائد کے علاقے گلستان جوہر میں زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہونے والے تین کمسن بچوں کی کی میتیں کو ایدھی سرد خانے سے لاہور روانہ کردیا گیا،بچوں کے والد نے بچوں کی والدہ پر قتل کا الزام لگا دیا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 19 میں واقع رئوف رائل سٹی کے فلیٹ میں ہفتہ کو تین کمسن بچے 8 سالہ زیدان،6 سالہ ارشان اور انکی بہن 3 سالہ ایشال مبینہ طور پر زہریلی چیز کھا کر جاں بحق ہو گئے تھے۔بچوں کے والد محمد عمران ہفتہ کی شب لاہور سے کراچی پہنچے اور انہوں نے اپنے سسرال کے باہر شور شرابا کیا،انہوں نے الزام عائد کیا کہ میرے بچوں کو میری بیوی نورین نے قتل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو برس سے میرے اور میری بیوی کے درمیان اختلافات تھے جسکے بعد میری بیوی نورین بچوں کو لے کر کراچی شفٹ ہوگئی تھی،میں باقاعدگی سے ہر چیز اور ہر طرح کی ضرورت کے لئیے پیسے بھیجا کرتا تھا،دو روز قبل نورین نے مجھے فون پر دھمکی دی تھی کہ میں تمہیں مزہ چکھائوں گی،انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچوں کے قتل پر اپنی بیوی کیخلاف قانونی کارروائی کرائوں گا۔دوسری جانب بچوں کی والدہ نورین نے قتل کے الزام کو مسترد کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...