لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا ہے کہ نجی شعبہ کی مشاورت و فیڈبیک صنعت و تجارت اور معیشت کے لیے موافق پالیسیوں کی تشکیل میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی ہے، لاہور چیمبر نے مشاورت اور انتہائی محنت سے وفاقی بجٹ کے لیے تجاویز مرتب کرکے متعلقہ محکموں کو بھجوائی ہیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ لاہور چیمبر کی بجٹ تجاویز تاجر برادری کو درپیش پیچیدہ مسائل اور ان کے بہترین حل کے لیے تجاویز کا مجموعہ ہے۔ ممبران لینڈ ریونیو آپریشنز ڈاکٹر محمد اشفاق اور ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی چودھری محمد طارق سے زوم پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ انجینئرنگ، فارماسیوٹیکلز، چاول اور حلال گوشت سمیت دیگر شعبوں کو زیروریٹڈ کی سہولت دی جانی چاہیے۔
حکومت سیلز ٹیکس ای ریفنڈ سسٹم میں موجود خامیاں دور کرے :لاہو رچیمبر آف کامرس
Apr 13, 2021