قبضہ مافیا تحصیلداروں اور پٹواریوں کی مدد سے زمینیں ہڑپ کرنے لگا : خالد لودھی

Apr 13, 2021

ملتان (سپیشل رپورٹر) تبدیلی کے دعوے داروں  نے ملک کو کرپشن فری پاکستان بنا دیا ہے ہر شہر میں کرپشن کا بازار گرم ہوا پڑا ہے قبضہ مافیا تحصیلداروں اور پٹواریوں کی ملی بھگت سے شریف شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے پر لگا ہوا ہے ملتان میں میاں امجد تحصیل دار صدر ملتان اور ملک عبدالحمید تحصیل دار صدر ملتان نے اپنے دفتری عملہ کے ساتھ ملکر رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن کے صدر خالد حنیف لودھی نے ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجا اور سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران کے ہمراہ پریس کلب میں انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ موضع لاڑ میں میرا دو مربع رقبہ زیر کاشت ہے لیکن میرے علم میں لائے بغیر اور اس کھیوٹ میں مزید فریقین کو بھی لا علم رکھ کر تحصیل دار میاں امجد نے روبینہ خلیل زوجہ کامران جودت سے بھاری رشوت لیکر میرے رقبہ کا ونڈہ کا فیصلہ یک طرفہ کر دیا 29 دن میں یہ فیصلہ یک طرفہ سنایا گیا لیکن مجھ سمیت اس کھیوٹ میں سے کسی بھی فریق کو کوئی نوٹس نہیں بھیجا گیا یہ سب میاں امجد تحصیل دار اور ملک عبدالحمید تحصیلدار نے موضع لاڑ کے پٹواری ملک غضنفر عباس کی ملی بھگت سے کیا روبینہ خلیل زوجہ کامران جودت دراصل ان دونوں تحصیلداروں اور پٹواری کے ساتھ مل کر میری قیمتی زمین زیر کاشت رقبہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جب مجھے یک طرفہ فیصلہ کے بارے میں مقامی لوگوں سے پتہ چلا تو میرا منیجر مدثر احمد تحصیل دار ملک عبدالحمید کے پاس گیا لیکن تحصیل دار نے میرے منیجر سے بھاری رشوت کا مطالبہ کیا جب میرے منیجر نے انکار کیا تو عبدالحمید تحصیلدار نے کھلم کھلا کہا کہ میں بااختیار ہوں تم میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے میں نے ان دونوں تحصیلداروں اور ان کے دفتری عملہ کے خلاف سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب لاہور اور کمشنر ملتان کو درخواست دی ہے اور مطالبہ کرتا ہوں ہے کہ فوری طور پر ان راشی تحصیلداروں کے خلاف انکوائری شروع کی جائے اور جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوتی انکو نوکری سے معطل کیا جائے۔

مزیدخبریں