سجاول ( نامہ نگار)سجاول میں ہندو برادری کے درمیان متنازع شمشان گات کے پلاٹ پر جاری تصادم روکنے اور صلح کے لئے سابق ایم پی اے سید شفیق احمد بخاری گذشتہ روز منت سماجت قافلہ لے کر شو مندر پہنچے، جہاں ہندو برادری کی جانب سے شفیق احمد شاہ بخاری کی سربراہی میں صلح پر رضامندی کا اظہار کر لیاگیا ہے، پنچائت کے عہدیداران نے شفیق شاہ بخاری کی آمد پر انہیں اپنا نمائندہ تسلیم کرتے ہوئے پاکستان ہندو کونسل سے رابطہ کرکے شمشان گات کے پلاٹ کو واگزار کروانے کے لئے فی الحال آپریشن ملتوی کرانے کے لئے انتظامیہ سے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔