سلہٹ(اے پی پی) بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ ویمنز ایمرجنگ پلیئرز کے مابین سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ آج سلہٹ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-4کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش نے 54 رنز، دوسرے میچ میں 7 وکٹوں، تیسرے میچ میں 6 وکٹوں اور چوتھے میچ میں 110 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔
بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ ویمنز کے درمیان پانچواں ون ڈے آج کھیلا جائے گا
Apr 13, 2021