دوسرا ٹی 20:جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تینوں شعبوں میں آئوٹ کلاس کیا

لاہور(تبصرہ، حافظ محمد عمران) جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹونٹی ٹونٹی میں پاکستان کو کھیل کے تینوں شعبوں میں آؤٹ کلاس کر دیا، پاکستان کے کھلاڑی کسی بھی شعبے میں اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے۔ ایک اچھی بیٹنگ پچ پر جہاں ایک سو اسی یا ایک سو نوے باآسانی بن جاتے ہیں وہاں پاکستانی بلے باز مکمل طور پر ناکام رہے۔ بیٹسمین غیر ضروری شاٹس کھیل کر آؤٹ ہوتے رہے۔ بابر اعظم اور محمد حفیظ کی پارٹنر شپ ضرور لگی لیکن یہ ایک اچھے اور قابل عزت مجموعے کے لیے ناکافی تھی۔ بابر اعظم نے نصف سینچری سکور کی وہ ایک طرف کھڑے رہے لیکن دوسری طرف سے وکٹیں گرتی رہیں۔ کپتان خود بھی کوئی غیر معمولی چیز کرنے میں ناکام رہے۔ جنوبی افریقہ کی باؤلنگ میں اتنی جان نہیں ہے کہ وہ مسلسل اچھی باؤلنگ کر سکیں پاکستان کے بلے باز میزبان ٹیم کی اس خامی سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔ ایک سو چالیس رنز کا دفاع کرتے ہوئے باؤلرز بھی اچھا تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے۔ مارکرم نے پاکستان کے تمام باؤلرز کے خلاف باآسانی رنز سکور کیے انہوں نے کسی بھی لمحے میچ پر اپنی گرفت کمزور نہیں ہونے دی۔ کلیسن نے بھی عمدہ بیٹنگ کی۔ نمایاں کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں کامیابی سے میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعتماد بہتر ہو گا۔ شرجیل خان لمبے عرصے بعد قومی ٹیم میں واپس آئے لیکن وہ کم بیک کو یادگار نہ بنا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...