لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی یکم اکتوبر سے 9 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلی جائیگی۔ بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن کی منظوری کے بعد ایشین ہاکی فیڈریشن کی طرف سے اعلان کردہ مینز ایشین ہاکی چیمپئنز کے ٹرافی کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔ اس سے قبل نومبر 2020 میں شیڈول ایونٹ کوویڈ19 کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔ مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تاریخوں کی تصدیق بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن کیساتھ ہوئی ہے اور بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے بھی ایونٹ کی منظوری دیدی ہے۔ دو سال بعد ہونیوالے ایونٹ کا چھٹا ایڈیشن بنگلہ دیش کے ڈھاکہ کے مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ایونٹ میں جاپان، بھارت، پاکستان، کوریا، ملائشیا اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لینگے۔