گاہک کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا کامیاب کاروبارکی ضمانت ہے: عامرشہباز

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) ایمانداری، کمٹمنٹ اورکسٹمرکیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا کاروبار کی کامیابی کی ضمانت ہے رحیم یارخان سٹی کاشمار اب ملک کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے ،اب لاہور اورکراچی جیسے بڑے شہروں میں خریداری کیلئے نہیں جانا پڑے گا اب وہ برانڈ اور ورائٹی آسانی سے یہاں دستیاب ہے۔ان خیالات کااظہار بزنس مین میاں عامرشہباز نے جالندھر مال میں برانڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سی ای اوچوہدری مسعود افضل اورڈائریکٹرایڈمن چوہدری محمود افضل نے کہاکہ رحیم یارخان شہر میں ایٹی ٹیوڈ برانڈ کی انٹری کسٹمرز کی ڈیمانڈ کو مدنظررکھ کرکی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن