اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں نااہل اور نالائق اپوزیشن ملی ہے ،پی ڈی ایم ختم ہو چکی ۔ پیپلز پارٹی نے تو ن لیگ کو استعفے دینے سے نہیں روکا مگر ن لیگ استعفے نہیں دیگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سندھیو ں کے شناختی کارڈ کے حوالے سے بات نہیں کی، میں نے بات بنگالیوں اور دیگر غیر ملکیوں سے متعلق کی تھی۔