ڈسکہ الیکشن کی فتح عوام کی بے مثال کمٹمنٹ کا ثبوت ہے : جمشید ایوب بٹ 

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈویژنل جنرل سیکر ٹری جمشید ایوب بٹ نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن کی فتح عوام کی بے مثال کمٹمنٹ کا ثبوت ہے مسلم لیگ ن کی قیادت کو عوام کے دل و دماغ سے نہیں نکالا جاسکتا انہوں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں عوام نے مسلم لیگ ن کو ایک بار پھر بے مثال پذیر ائی دی ہے اور بھاری اکثریت سے کامیابی دلا کر لیگی قیادت کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ دکھائی ہے انہوں نے کہا کہ 19فروری کو بھی مسلم لیگ ن ہی این اے75میں جیتی تھی تاہم حکومتی امیدوار اور ان کے حواریوں نے اس کامیابی کو ناکامی میں بدلنے کی سر توڑ کوشش کی لیکن اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن