ائیر وائس مارشل حامد راشد رندھاوا کی ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی 

اسلام آباد(خبرنگار)حکومت پاکستان نے ائیر وائس مارشل حامد راشد رندھاوا کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ ترجمان ا ئیرفورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1988  میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمان کی۔ آپ نے اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (سیفٹی) اور چیف آف دی ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔ آپ ائیر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان اور وزارتِ دفاع میں بطور ایڈیشنل سیکریٹری بھی تعینات رہے۔ آپ آجکل ائیر ہیڈکوارٹرز میں انسپکٹر جنرل ائیر فورس کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ کمبیٹ کمانڈرز سکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپکو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...