گجرات(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے جلالپور جٹاں کا دورہ کیا، احساس کفالت سنٹر، رمضان بازار کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، چیف آفیسر مشرف بیگ بھی انکے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نزد سول ہسپتال جلالپور جٹاں پہنچے اور احساس کفالت سنٹر میں مستحق خواتین میں امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تینوں تحصیلوں میں 18 ہزار مستحق خواتین میں امدادی رقوم کی تقسیم شروع کی گئی ہے۔