حکومتی ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا: ڈاکٹر رضوان احمد 

Apr 13, 2021

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خاں کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کے علماء کرام سے میٹنگ،حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، مساجد، امام بارگاہوں میں قالین، دریاں نہیں بچھائی جائیں گی بلکہ صاف فرش پر نماز ادا کی جا ئے گی،تین فٹ کے فاصلے پرنشانات لگائے جارہے ہیں۔ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔انتظامیہ کمیٹی احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنائے گی نہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں علماء کرام کو ساتھ لے کر ہی اس عالمی وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے،ساٹھ سال سے زائد، چھوٹی عمراور بیمار افراد عبادت گاہوں میں نہ آئیں گے۔

مزیدخبریں