گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گیپکو کے چیف ایگزیکٹوجام محمد ایوب نے کہا ہے کہ سیکرٹری توانائی (پاورڈویژن)کی ہدایت پر گیپکو میں رمضان کا پورا مہینہ تمام گھریلو صارفین کوبجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی اورماہ رمضان میںگھریلو صارفین پرکوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ بالخصوص سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں روزہ داروں کیلئے بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے چیف ایگزیکٹو کی سربراہی میں گیپکو ہیڈ کوارٹر میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا ۔