جانے والے بارودی سرنگیں بچھا گئے‘ فوری مہنگائی کم نہیں کر سکتے: مفتاح اسماعیل

Apr 13, 2022


اسلام آباد (خبر نگار) مسلم لیگ (ن)کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا جانے والے شہباز شریف کے لیے بارودی سرنگ بچھا کر گئے ہیں۔ پاکستان کا تجارتی خسارہ56  سو ارب سے زیادہ، سابقہ حکومت کے مشیروں نے ملکی معیشت کو دائو پر لگا دیا، سستی شہرت کے لیے ملک کا مستقبل دائو پر لگا دیا۔ صورتحال میں بہتری لاکر دکھائیں گے۔ وزیراعظم نے کم از کم اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے پینشن میں بھی10 فیصد اضافہ کا اعلان کیا تھا۔ ڈالر کی اونچی اڑان اب نیچے آنا شروع ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار مصدق ملک اور محمد زبیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمارے دور میں اتنا خسارہ نہیں تھا جتنا عمران خان ایک سال میں کر گئے۔ ایک اینٹ بھی نہیں لگائی اور اتنا بڑا خسارہ کیا، ملکی خسارہ 5600  ارب روپے تک بڑھ گیا ہے۔ سابقہ حکومت نے جاتے جاتے 373  ارب روپے کا بارودی پیکج دیا۔ رواں سال6400  ارب روپے کے خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا پرائمری خسارہ1650 ارب روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت میں ملک معاشی ترقی کرے گا۔ ڈالر کی قدر میں 90  پیسے کمی ہوئی ہے۔ شہباز شریف کی قیادت میں ملک کا معاشی مستقبل روشن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ45  ارب ڈالر کا ہو گا۔ اس سال کرنٹ اکائونٹ خسارہ تاریخ میں دوسرا بڑا6.5  فیصد ہو گا، تجارتی خسارے میں گزشتہ ایک ماہ میں500  کروڑ ڈالر کی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے کل کے اعلانات کا ملک بھر میں خیر مقدم کیا گیا ہے، کم از کم اجرت25  ہزار کرنے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے ایک لاکھ روپے سے کم تنخواہ والوں کو دس فیصد اضافے کا کہا ہے۔ نجی شعبے اور میڈیا مالکان سے بھی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ عمران خان نے جو200  ارب ڈالر لانے تھے ان میں سے 50  ارب بھی لے آتے تو کام بہتر ہو جاتا، سابق حکومت نے معیشت کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا۔ عمران حکومت نے غریب کو مارا۔ فی الفور مہنگائی کم نہیں کر سکتے، کرنسی ڈی ویلیو کر دی گئی۔ گندم، چینی اور کھاد سمگل کر دی گئی اب واپس تو لا نہیں سکتے، عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں۔ ہمیں یہ سنجیدہ نہیں لینا چاہئے،

مزیدخبریں