ظفروال (نمائندہ نوائے وقت) چار سال بعد ظفروال کی ننھی معصوم زنیب کو انصاف مل گیا۔ ننھی زنیب کے قتل میں ملوث مرکزی مجرم قیصر کو عدالت نے سزائے موت سنا دی۔ نواحی گائوں سورج چک کی 6 سالہ زنیب کو 4 سال قبل زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق چار سال بعد ظفروال کی ننھی معصوم زنیب کو انصاف مل گیا۔ ننھی زنیب کے قتل میں ملوث مرکزی مجرم قیصر کو عدالت نے سزائے موت سنا دی، نواحی گائوں سورج چک کی 6 سالہ زنیب کو 4 سال قبل زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ننھی زنیب کے قتل کو چھپانے کے جرم میں اہلخانہ کو دس دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی۔ نواحی گائوں سورج چک کی 6 سالہ زنیب کو 4 سال قبل مجرم قیصر نے اپنے گھر میں اکیلے پا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔
زینب قتل کیس: 4 سال بعد مرکزی ملزم کو سزائے موت کا حکم
Apr 13, 2022