لاہور(خبر نگار)ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور پرائس کنٹرول کے حوالے سے بھرپور کاروائیاں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 768 انسپکشنز کی گئیں اور 147 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور 29 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے جبکہ 3 لاکھ 39 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور سبزیوں و پھلوں کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے حوالے سے متحرک ہے۔