لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل افسران کو سرکاری و نجی گاڑیوں پر نیلی بتی اور ہوٹر لگانے سے روک دیا۔ صوبہ بھر کے سیشن ججوں اور ایکس کیڈر کورٹس ججوں کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔ جوڈیشل افسران کی عزت و وقار بلیو لائٹس اور ہوٹرز سے کہیں زیادہ ہے۔