لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف جھنگ میں ایم او یو پر دستخط


لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف جھنگ کے مابین ایم او یو پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ ایم او یو کا اہتمام ایل سی ڈبلیو یو کے آفس آف ریسرچ انیویشن اینڈ کمرشلازیشن نے کیا۔ ڈائریکٹر اورک ایل سی ڈبلیو یو ڈاکٹر اقصیٰ شبیر نے آفس آف ریسرچ انیویشن اینڈ کمرشلازیشن کا ایم او یو کے حوالے سے پس منظر بیان کیا۔ڈائریکٹر اورک یونیورسٹی آف جھنگ ثمینہ سپرا نے ایم او یو کے متعلق اپنے ادارے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

 ایم او یو پر وائس چانسلر ایل سی ڈبلیو یو پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے دستخط کیے۔وائس چانسلر ڈاکٹربشریٰ مرزا نے کہاکہ یہ ایم او یو دونوں اداروں کے درمیان آپس کے رابطوں کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔،دونوں یونیورسٹیاں مستقبل کے مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور باہمی مسائل کے حل کیلئے ایک دوسرے سے مکمل تعاون کریں گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...