شام اور عراق کے شمال میں  ترک فورسزکی کارروائی میں 3 دہشتگرد  ہلاک


انقرہ (اے پی پی)ترکی کی سیکیورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشن میں شام اور عراق کے شمال میں پی کیکے کے 3 دہشتگرد مارے گئے۔ترک امور دفاع کے مطابق، ترک کمانڈوز دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کیے ہوئے ہے ،اس   سلسلے  میں شمالی شام میں جاری فرات ڈھال آپریشن  کے حامل علاقے میں پی کیکے کے دو دہشتگردوں کو ایک  جوابی کارروائی میں  ہلاک جبکہ شمالی عراق کے علاقے آواشین میں  پی کیکے کا ایک  دہشتگرد ڈرون حملے میں  ہلاک کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن