افغان شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک، امیر خان متقی نے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا 


کابل (این این آئی)افغانستان میں طالبان حکومت نے گذشتہ روز اتوار کو کابل میں ایران کے سفیر کو طلب کر کے ایران میں مقیم افغان عوام کے ساتھ خراب برتا ئوپر احتجاج کیاہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے نگراں امیر خان متقی نے ایرانی سفیر بہادر امینیان کو آگاہ کیا کہ یہ تصرفات دو طرفہ تعلقات کے لیے برے نتائج کے حامل ہوں گے۔ امیر خان نے مطالبہ کیا کہ افغان شہریوں کے ساتھ برا سلوک روک دیا جائے۔دوسری جانب طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغان شہریوں کے ساتھ برے برتائوکا سلسلہ روکا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ افغان حکومت کو کئی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں جن سے ایران میں افغان عوام کے ساتھ ناروا سلوک کی تصدیق ہوتی ہے۔مجاہد نے کہا کہ ایرانی حکام پر لازم ہے کہ وہ افغان مہاجرین کو ان کی خواہش کے مطابق اپنے وطن واپس جانے کی اجازت دے دیں۔

ای پیپر دی نیشن