لاہور میں اوورچارجنگ بڑھ گئی ، 3لاکھ21ہزار روپے کے جرمانے 

Apr 13, 2022


لاہور(کامرس رپورٹر )پنجاب حکومت کے مطابق  317 رمضان بازاروں میں فلور ملوں کو33ہزار166میٹرک ٹن گندم جاری کی گئی ہے۔ ابتک 10 کلو آٹے کے35 لاکھ37ہزار546تھیلے فراہم کیے گئے،جن میں سے29لاکھ 81ہزار287 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز رمضان بازاروں میں 2لاکھ62ہزار602 تھیلے فراہم کیے گئے جن میں سے 2 لاکھ75 ہزار518 آٹے کے تھیلے فروخت ہوئے۔ اسی طرح شوگر ملوں سے اٹھائی گئی چینی میں سے38لاکھ75ہزار271 کلو چینی فروخت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق رمضان بازاروں میں اب تک 5لاکھ44ہزار365 کلومرغی کا گوشت جبکہ 28ہزار824 درجن انڈے فروخت ہوئے۔ رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت 337 روپے فی کلو جبکہ کھلی مارکیٹ میں 349 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوا۔ جبکہ انڈے رمضان بازاروں میں 126 اور اوپن مارکیٹ میں 130 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوئے۔دوسری طرف مجسٹریٹس کی 11 اپریل کو15 ہزار959 انسپکشنزکے نتیجہ میں  2112اوور چارجنگ، ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر56مقدمات درج ہوئے اور109افراد کو گرفتار کیا گیا۔ خلاف ورزیوں پر27 لاکھ61 ہزار900 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ضلع لاہور میں خلاف ورزیوں پر سب سے زیادہ 3لاکھ21ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

مزیدخبریں