تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم تیز‘ ملک گیر جلسوں کا فیصلہ کر لیا 

Apr 13, 2022

لاہور (نیوز رپورٹر)  پی ٹی آئی نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کے لئے ملک گیر جلسوں کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ان کا اور ان کے قریبی رفقاء کا خیال ہے کہ جلسوں کا آغاز بڑے شہروں سے کیا جائے۔ اس کے بعد چھوٹے شہروں کی جانب رخ کیا جائے۔ اس سلسلے میں پشاور اور کراچی کے بعد لاہور میں بھی جلسہ  کیا جائے گا۔ پارٹی کی جانب سے یہ تجویز دی گئی ہے کہ  مینار پاکستان لاہور پر جلسہ رکھا جائے۔ پی ٹی آئی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں باقاعدہ کمیٹی بھی بنائے گی جس میں ملک بھر کے جلسوں کا شیڈول دیا جائے گا، تمام فیصلوں کی منظوری چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود دیں گے۔
جلسے 

مزیدخبریں