اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپیکر نے چیف جسٹس آف پاکستان کو اوریجنل مراسلہ بھیج دیا ہے۔ اب سپریم کورٹ کی ذمے داری ہے کہ اس مراسلے پر تحقیقات کا آغاز کرے۔ اب سفیر سمیت تمام متعلقہ لوگوں کو گواہی کیلئے طلب کیا جائے۔ دریں اثناء اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک کا سیاسی بحران سنگین ہو رہا ہے۔ ٹکراؤ سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کے خواب چھوڑے، چوں چوں کا مربہ حکومت چند ہفتوں کیلئے ہے، 135 حلقوں سے استعفے آ چکے ہیں۔
فواد چوہدری