حافظ آباد( نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) گوجرانوالہ روڈ پر کباڑیہ کی دکان میں سلنڈر لیکج کے باعث امونیا گیس علاقہ میں پھیلنے کے80 سے زائد متاثرین کو بر وقت طبی امداد فراہم کر نے اور قیمتی جانیں بچانے پرڈپٹی کمشنر محمدآصف رضانے اے ڈی سی آر عمران عصمت ،ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122محمد نعیم اختر ،ریسکیواہلکاروں محمد امین ندیم ،محمد آصف رضا،نسیم صدیق، زوہیب نذیر،ڈاکٹر حسن باجوہ،سلمان ساہی ایڈمن آفیسرڈی ایچ کیو ،ہاشم گجر ڈی ایس پی،پولیس،لیاقت علی اے ایس آئی،کانسٹیبل عامر اقبال،کانسٹیبل افتخار احمد کو اعزازی سرٹیفکیٹس دیئے۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میںمتاثرین کی ہر وقت مدد کر نے والے ریسکیو اہلکار، ڈاکٹر، پولیس اہلکاروں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر متاثرین کی مدد کی جس سے کئی قیمتیآ جانیں بچ گئیں ایسے افسروں اور ملازمین کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائیگی۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو عمران عصمت نے ہسپتال پہنچ کر مریضوں کی عیادت کی اور تمام تر سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ امونیا گیس کی لیکج سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 80سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔