پرویزالٰہی کی زیر صدارت ق لیگ، پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

Apr 13, 2022

لاہور(خصوصی نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے نامزد امیدوار سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں راولپنڈی، سرگودھا اور ملتان ڈویژن کے ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔ تمام ارکان اسمبلی نے چودھری پرویزالٰہی کی بطور وزیراعلیٰ قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ارکان اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اجلاس میں حسین الٰہی ایم این اے، ارکان پنجاب اسمبلی محمد بشارت راجہ، سبطین خان، فیاض الحسن چوہان، حافظ عمار یاسر راجہ راشد حفیظ سمیت دیگر ارکان پنجاب اسمبلی نے بھرپور شرکت کی۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ 16 اپریل والے دن چودھری پرویزالٰہی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔دوسری جانبچودھری پرویز الٰہی نے اراکین اسمبلی کا تین روزہ افطاری شیڈول پر عملدرآمد شروع کردیا۔افطاریاں ایوان وزیراعلیٰ میں ہونگی ۔ آج ڈی جی خان ڈویژن، بہاولپور ڈویژن اورساہیوال ڈویژن جبکہ کل14 اپریل کو گوجرانوالہ ڈویژن لاہور ڈویژن اورفیصل آباد ڈویژن اور خواتین اراکین اسمبلی کو افطاری دی جائیگی۔ 
پرویزالٰہی 

مزیدخبریں