حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمدآصف رضا کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے 315دوکاندار کو مجموعی طورپر 6لا کھ71ہزار روپے جرمانہ جبکہ 7دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر وائے۔ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹر یز کاشف نثار نے 25گراں فروشوں کو 95ہزار ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل حامد ناصر گورائیہ نے 24دوکانداروں کو 72ہزار ، سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر نے 23دوکانداروں کو 63ہزار ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں شیزہ رحمان نے 3دوکانداروں کو 55ہزار ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمدیوسف نے 15گراں فروشوں کو 54ہزار ، تحصیلدار حافظ آباد غلام رسول گجر نے 43گراں فروشوں کو 44ہزار روپے جرمانہ کیا۔