مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔ سیکرٹری آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری بشارت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جمع کرائی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر 25 ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں۔ 53 کے ایوان میں تحریک کی کامیابی کیلئے 27 ووٹ درکار ہوں گے ۔ تحریک عدم اعتماد پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 15 اپریل کو ہوگی۔
آزاد کشمیر
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ووٹنگ جمعہ کو ہوگی
Apr 13, 2022