اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پاکستانی قوم کو دعائیں دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک شہباز شریف کی رہنمائی فرمائیں اور پاکستانی عوام کی خدمت کی توفیق دیں۔ ٹوئٹر پر بیان میں نواز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی کاوشوں سے پاکستان میں آئینی تبدیلی کے ذریعے شہباز شریف کو انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری ملی ہے‘ انہیں اور قوم کو بہت دعائیں۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کے ٹویٹ پر جواب میں کہا ہے کہ نواز شریف! آپ کی محبت‘ سپورٹ اور رہنمائی کا شکریہ‘ ترقی کا سفر جہاں سے چھوڑا تھا وہیں سے لیکر چلیں گے‘ ملک و قوم کو تمام مسائل سے نکال لیں گے‘ ان شاء اللہ۔
نواز شہباز
اللہ شہباز شریف کی رہنمائی فرمائیں‘ نواز شریف‘ محبت اور رہنمائی کا شکریہ: وزیراعظم
Apr 13, 2022