شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)جماعت اسلامی کی مرکزی سیاسی مشاورتی کونسل کے ممبر وٹکٹ ہولڈر این اے 120 وپی پی 138 چودھری توصیف نے کہا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت کو بھی اپنی پارٹیوں کے دفاع ، اقتدار کے حصول ،وزارتوں کی تقسیم اور الزامات کی سیاست میںمصروف ہیں،ماضی کے حکمرانوںکی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے عوام فاقوں پر مجبور ہوئے موجودہ سیاسی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے ڈنگ ٹپائو پالیسی کی بجائے نظام کی تبدیلی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ نظام تبدیل ہوگا تو حقیقی تبدیلی قوم کو میسر آئیگی بیرونی آقائوں کی بجائے محمد عربی ؐ کے نظام کے بغیر ہم کسی صورت بھی خوشحالی کی منازل طے نہیں کر سکتے قوم پر اس سے بڑھ کر ظلم اور کیا ہوسکتا ہے ۔