ہوٹل جھگڑا: ملکی سیاست اخلاقی اقدار کی پامالی کی متحمل نہیں ہوسکتی 

اسلام آباد(رانا فرحان اسلم /خبر نگار) اسلام آباد ہوٹل واقعہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے تشدد اور عدم برداشت کی و اضح مثال ہے ۔ پاکستان کی سیاست اخلاقی اقدار کی پامالی کی ہرگز متحمل نہیں ہو سکتی ۔سیاست میں سرعام غداری کے فتوے اور گالم گلوچ معاشرے میں انارکی پھیلانے کا باعث ہو سکتی ہے ۔ملکی قومی سیاسی قیادت کو سامنے آکراس سنگین اور سنجیدہ مسئلے کے حل کیلئے کردارادا کرنا ہوگا ۔ اسلام آباد کے ہوٹل میں ہونے والے جھگڑے پر مختلف عوامی آراء سامنے آئی ہیں تاہم سیاست اور ہمارے معاشرے میں عدم برداشت سے پرامن معاشرے کو شدید خطرات لاحق ہیں سیاسی قائدین کی جانب سے اس سنجیدہ مسئلے پر غور نہ کیا گیا اور کارکنوں اوراپنے حامیوں کو تحمل برداشت اوراخلاقیات کیساتھ اختلاف رائے رکھنے کا درس نہ دیا گیا تو معاشرہ اخلاقی طور پر پستیوں میںڈوب جائیگااور ملکی سیاست میں تحمل اور برداشت کا عنصر بھی ختم ہوجائیگا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...