کراچی (نیوز رپورٹر) اسٹیل ٹاؤن پولیس کی بروقت اور کامیاب کاروائی‘ 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم ارشد ولد اسلم نے دو روز قبل 7 سالہ معصوم بچے علی عباس ولد محمد یوسف کو زیادتی کے بعد قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔بچے کی لاش سومار گوٹھ میں جھاڑیوں سے ملی تھی ۔بچے کے والد کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی۔
کراچی، کمسن بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار
Apr 13, 2022