کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی کے وکیل سہیل حمید ایڈووکیٹ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ صدر پاکستان و آرمڈ فورسز کو انڈیا اور امریکہ کے مس ایڈونچر کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر عمران خان امریکہ کے خلاف غیر ضروری بیانات دے کر پاک امریکہ تعلقات خراب کررہے ہیں۔ درخواست میں صدر پاکستان ،سیکریٹری ڈیفنس اور سیکریٹری فارن افیئرز کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ صدر پاکستان آرمڈ فورسز کو ہدایت جاری کریں کہ جوہری انسٹالیشن کریں ، عمران خان ایوان میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں اور امریکہ کے خلاف غیر ضروری بیانات دے کر پاک امریکہ تعلقات خراب کررہے ہیں۔