کراچی باسکٹ بال کلبز کی اسکروٹنی آئندہ ماہ کرانے کا اعلان

Apr 13, 2022


کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ اولمپک ایسو سی ایشن نے کراچی باسکٹ بال ایسو سی ایشن سے منسلک کلبز کی اسکروٹنی مئی کے دوسرے ہفتے میں کرانے کا اعلان کردیا۔ سیکریٹری ایس او اے احمد علی راجپوت نے اس حوالے سے سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد اصغر بلوچ کی زیر سربراہی تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جس میں خرم رفیع (حیدرآباد) اور دلیپ سنگھ ایڈوکیٹ بطور ممبر شامل ہیں۔ یہی کمیٹی سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کی زیرنگرانی کراچی باسکٹ بال ایسو سی ایشن کے انتخابات بھی کرائے گی۔ 

مزیدخبریں