کراچی (آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ، رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ' الزامات، سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے، تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے'۔انہوں نے کہا کہ اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔اس سے قبل شاہد آفریدی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی تھی۔
بوم بوم آفریدی کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
Apr 13, 2022