بوم بوم آفریدی  کی شہباز شریف وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد


کراچی (آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ،  رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ' الزامات، سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے، تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے'۔انہوں نے کہا کہ اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔اس سے قبل شاہد آفریدی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی تھی۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں شاہد ا?فریدی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پاکستان کا 23واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اْمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کوبروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔خیال رہے کہ شہباز شریف ایوان میں 174 ووٹ لیکر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن