کراچی (نیوز رپورٹر)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ بہتریہ ہی ہوتاہے کہ اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنے کاوقت ملے، لیکن حالات ایسے ہو جائیں عدم اعتمادآجائے تو یہ بھی ایک جمہوری طریقہ ہے اَب اس تبدیلی کے باعث ایوان کی اکثریت نے میاں محمدشہبازشریف کو منتخب کیا ہے ہم ان کی کامیابی کیلئے دعاگوہیں،حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ انہیں بھی احساس ہے۔