سیدہ خدیجۃ الکبریٰ   ؓبلند کردار اورشرافت کانمو نہ ‘ علماء اہلسنّت


کراچی (نیوز رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے اُم المومنین سیدہ خدیجۃ الکبریٰ ؓ کے یوم وصال کی مناسبت سے ملیر میں منعقد محفل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ خدیجۃ الکبریٰ حسن ِ سیرت ،اعلیٰ اخلاق ،بلند کردار ،عزت و عظمت ،شرافت کانمو نہ تھیں ،آپ نے اپنے مال کے ذریعے دین اسلام کی مدد کی ۔ انہوں نے  کہا  کہ یہ اسلام ہی ہے جس نے عورت کو مکرم و محترم مقام عطا کیا اسلام نے عورت کو جو حقوق دیئے وہ دنیا کے دیگر مذاہب دینے سے قاصر ہیں ۔ ڈاکٹر عبد الوہاب کا مزید کہنا تھا کہکہ اسلام کی تاریخ ’’حقوق نسواں ‘‘کے حوالے سے نہا یت درخشندہ روایات کی امین رہی ہیں ۔نیز ایصال ثواب کی محفل سے جامعہ غوثیہ شیرازیہ بن قاسم میں علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،دارالعلوم محمدیہ غوثیہ میں علامہ خلیل الرحمان چشتی،جامع مسجد خلفاء راشدین گلشن اقبال میں علامہ کامران قادری،مہران ٹائون میں مفتی بلال قادری،گلستان جوہر میں مفتی محمد میاں برکاتی،جمشید روڈ جامعہ انوار القادریہ میں مولانا الطاف قادری،میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں علامہ اکرام المصطفیٰ اعظمی نے اُم المومنین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ بی بی خدیجہ کے کردار سے روشنی حا صل کر کے ایک عورت ما ں ،بہن ،بیٹی اور بہوکے طور پر خاندان اور معاشرے کے لئے تعمیری کردار ادا کر سکتی ہے جس کے نتیجے میں ایسی نسل پروان چڑھے گی جو امت کے زوال کو عروج میں بدل کر اسلام کو پھر سے ایک معاشی اور سیا سی قوت بنا دے گی ۔  انہو ں نے کہا کہضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان خواتین اُمہا ت المومنین ؓ کی سیرت و کردار کو مشعل ِ راہ بنا تے ہو ئے اپنی زندگی کی راہیں متعین کریں اسی میں فلا ح و کا میا بی مضمر ہے ۔

ای پیپر دی نیشن