کراچی (نیوزرپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ روشنیوں کا شہر آج مسائل کا گڑھ بن چکا ہے، ٹرانسپورٹ سمیت کراچی کے تمام مسائل کا حل سندھ حکومت اور وفاق میں باہمی تعاون سے ہوسکتا ہے، کراچی میں 90 فیصد رکشے اور چنگچی چلتے پھرتے
بم بن گئے ،کراچی میں 90 فیصد چنگچی اور تھری سیٹر رکشہ چلتے پھرتے بم بن گئے۔ چنگچی اور رکشے سے پیٹرول کی ٹنکیاں غائب کردی گئیں، انجن سے ڈائریکٹ پیٹرول ڈیڑھ لیٹر کی بوتل سے سپلائی بہت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ،کچھ عرصہ قبل پاور ہائوس چورنگی پر ہائی روف میں چند سو روپے کا پیٹرول بچانے کے لئے ڈرائیور نے ٹنکی کے بجائے ڈیڑھ لیٹر کی بوتل سے انجن کو پیٹرول کی سپلائی جاری رکھی ہوئی تھی جس کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ سے 09افراد جانبحق ہوگئے تھے ۔