یو این کاسیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز کا پاکستان میںجمہوری عمل کی اہمیت پر زور

اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے پاکستان میں جمہوری عمل اوراداروں کے احترام کی انتہائی اہمیت کی ضرورت پرزوردیاہے۔تفصیلا ت کے مطا بق نیویارک میں معمول کی بریفنگ میں ا ظہارخیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ انتونیوگوتریزپاکستان کے سیاسی منظرنامے میں ہونے والی تبدیلیوں پرگہری نظررکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے آئین کے مطابق اختلافات کے حل کی ضرورت پرزوردیا۔
یو این کاسیکرٹری جنرل

ای پیپر دی نیشن