تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن اور عوام کو ریلیف ملے گا، صوبائی صدرلیبرونگ سندھ


کراچی ( نیوز رپورٹر) میاں محمد شہباز شریف کے 23 ویں وزیراعظم بننے کی خوشی میں مسلم لیگ (ن) لیبرونگ کراچی ڈویژن کے تحت ایئر پورٹ چھوٹا گیٹ پر رات گئے جشن منایا گیا متوالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ‘کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ اس موقع پر تقریب کے میزبان کراچی ڈویژن کے صدر اخلاق ہاشمی کی جانب سے بڑے بہترین انتظامات کئے گئے تھے تقریب کے مہمان خصوصی لیبرونگ سندھ کے صدر سید منور رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوئی سلیکٹڈ نااہل حکمران واپس گھر پہنچ گیا ملک میں حقیقی جمہوریت کا سورج طلوع ہوچکا متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ وزیراعظم کے امیدوار میاں شہباز شریف بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہوچکے ہیں جو متوالوں کی  بڑی کامیابی ہے۔ منور رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا باب بند ہوگیا۔ اخلاق ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ کی جدوجہد پارلیمنٹ کی بالادستی ملک میں جمہوریت کی بحالی سے عبارت ہے ملک میں عوام کو ریلیف دینے  میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ اس موقع پر محبوب علی، لیڈیز ونگ کراچی کی صدر پروین بشیر، شہناز اختر، عنیب شاہ و دیگر لیبرونگ کے عہدیدران و ممبران بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن