سکھر/ حیدر آباد/ جیکب آباد (بیورورپورٹ+ نامہ نگاران) سخت گرمی پڑتے ہی ٹھنڈے مشروبات اور پھلوں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے گرمی میں لال لال میٹھے تربوز کا استعمال ٹھنڈک بخشنے کے ساتھ دیگر بیماریوں سے بھی بچاتا ہے، گرمی کیساتھ ہی ماہ رمضان المبارک کے مقدس ایام کے دنوں میں روزہ افطاری کیلئے تربوز کا استعمال مفید سمجھا جاتا ہے مختلف علاقوں میں تربوزوں سے لدھے ٹھیلے شہریوں کو فروخت کیلئے پیش کردئے گئے لیکن ان کے ریٹ میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ جس سے غریب آدمی خریدنے کی سکت نہیں رکھا۔ صرف دیکھ کر گزارہ کررہا ہے ۔
طبی ماہرین کے مطابق تربوز ہاضمے کیلئے بھی بہت مفید مانا جاتا ہے اس لئے لوگ اکثر دوپہر اور رات کے اوقات میں کھانا کھانے کے بعد تربوز کھاتے ہیں روزہ افطار میں تربوز کا استعمال فائدہ مند ہے اور گرمی دور کرنے کے لیئے فرحت بخش پھل ہے جبکہ تربوز پانی کی کمی کو پورا کرنے کے علاوہ توانائی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اسی لیئے گرمی میں تربوز کا استعمال کثرت سے کرنا چاہیئے۔