لاہور(خصوصی نامہ نگار )ڈسٹرکٹ زکوٰۃ افسر لاہور علی حیدر کاہلوں نے کہا ہے کہ ضلعی زکوٰۃ کمیٹی لاہور نے 97فیصد مستحقین زکوٰۃمیںمالی سال 2021-22کیلئے گزارہ الائونس کی پہلی ششماہی قسط تقسیم کر دی ہے۔ کے مطابق ریگولر گزارہ الائونس کے 10616 مستحقین کیلئے 9کروڑ 62 لاکھ 60 ہزار روپے جاری کئے گئے جبکہ 557مستحق زکوٰۃنابینا افرادکیلئے67لاکھ34ہزار روپے کا اجراء کیاگیاتھا۔انہوں نے بتایاکہ مستحقین زکوٰۃ بائیومیٹرک تصدیق کے بعدٹیلی نار فرنچائزز سے رقم وصول کر چکے ہیں۔ باقی مستحقین زکوٰۃکو رقم کی وصولی کے پیغامات جلد وصول ہو جائیں گے۔