کم از کم اجرت 25 ہزار روپے  پرعملدرآمد یقینی بنائیں:خورشیداحمد

Apr 13, 2022

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق محنت کشوں کی کم از کم اجرت میں 25 ہزار روپے اضافہ کے فیصلہ پر وفاقی و صوبائی حکومتیں اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ وزیراعظم  غیر ہنر مند ملازمین کی کم از کم اجرتوں میں اضافہ کیساتھ ساتھ نیم ہنرمند اور سپروائزر کی اجرتوں میں بھی اسی شرح سے اضافہ کیا جائے نیز صنعتی و تجارتی شعبوں میں کام سرانجام دینے والے کارکنوں کی بڑھاپے میں پنشن کی رقم مبلغ ساڑھے 8 ہزار روپے میں بھی 25 فیصد اضافہ کیا جائے۔ یہ مطالبات خورشید احمد جنرل سیکرٹری آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز نے وزیراعظم سے فیڈریشن کے منعقدہ اجلاس بمقام بختیار لیبر ہال لاہور میں کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے کئے۔ جس میں اسامہ طارق اکبر علی خان خوشی محمد کھوکھر صلاح الدین  ایوبی حسن منیر بھٹی نوشیر خان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ انڈسٹریل و کمرشل سٹینڈنگ آرڈر آرڈیننس 1968 ء کی دفعہ 10-c کے مطابق حکومت ان ملازمین کو عیدالفطر کے موقع ہپر بونس کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔ 

مزیدخبریں